نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے پشاور کڈنی انسٹیٹیوٹ کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا

پشاور۔ 15 دسمبر (نمائندہ عسکر):نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے پشاور کڈنی انسٹیٹیوٹ کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ ویڈیو میں آپریشن تھیٹر کے اندر دوران آپریشن طبی آلات پر لال بیگ چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ نگران وزیر اعلی نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے آج ہی رپورٹ طلب کرلی۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اس طرح کا واقعہ انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے،یہ متعلقہ ذمہ داروں کی غفلت اور لاپرواہی کی نشاندہی کرتا ہے، ہسپتالوں میں صفائی علاج معالجے کے لئے بنیادی شرط ہے، اس طرح کا معاملہ متعلقہ ذمہ داروں کی غفلت اور لاپرواہی کی نشاندہی کرتا ہے، معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Web Desk

Comments are closed.