اے این ایف نے ملک بھر میں کارروائیاں، 348 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد ،منشیات اسمگلر گرفتار

راولپنڈی۔15دسمبر(نمائندہ عسکر):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 5انسدادمنشیات کارروائیاں کرتے ہوئے 348 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایک مسافر کے قبضے سے آئس سے بھرے 36 کیپسول برآمد ہوئے۔ ملزم فلائٹ نمبر کیو آر 0621 کے ذریعے دوحہ روانہ ہو رہا تھا۔

ایک اور کارروائی میں پشین کے علاقے گلی میر جان زئی میں ایک گھر سے 312 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ زخاخیل خیبر کے علاقے سے 26 کلو گرام چرس جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 7.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ پانچویں کارروائی کے دوران لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں کوہاٹ کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے 3.3 کلو گرام آئس منشیات برآمد کی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.