صدر مملکت نے جسٹس سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا

اسلام آباد۔15دسمبر (نمائندہ عسکر):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا۔

جمعہ کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بیرون ملک قیام کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 180 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی گئی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.