ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سرمایہ کاری کیلئے فضا کو سازگار بنانے کے لئے پالیسی سطح پر اصلاحات کی سفارشات،منظورکردہ اقدامات ومنصوبوں پرمقررہ نظام الاوقات کے مطابق عمل درآمدپرزور

اسلام آباد۔15دسمبر (نمائندہ عسکر):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سرمایہ کاری کیلئے فضا کو سازگار بنانے کے لئے پالیسی سطح پر اصلاحات کی سفارشات پیش کرتے ہوئے منظورکردہ اقدامات ومنصوبوں پرمقررہ نظام الاوقات کے مطابق عمل درآمدپرزوردیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی انتظامی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کا دوسرا سیشن جمعہ کومنعقدہوا،اجلاس میں باقی ماندہ وزارتوں کے ایجنڈا پرغورکیاگیا۔نگراں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات محمدسمیع سعید نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں متعلقہ وفاقی وصوبائی وزارتوں اوراعلیٰ سطح کے حکومتی ارکان نے شرکت کی۔

متعلقہ وزارتوں نے شعبہ جاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ پیش کیا اورایس آئی ایف سی کے فورم کے ذریعہ مختلف پالیسی اقدامات کے حوالہ سے منصوبے پیش کئے۔کمیٹی نے جاری کوششوں کاجائزہ لیا اورمنظورکردہ اقدامات ومنصوبوں پرمقررہ نظام الاوقات کے مطابق عمل درآمدپرزوردیا۔ اجلاس میں وزارتوں کو حکومت کی اساسی صلاحیت کے بارے میں بتایا گیا جس کی مدد سے وہ منافع بخش اور کامیاب امکانات مرتب کر سکتی ہیں جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا۔

کمیٹی نے مختلف شعبوں کے مابین اتفاقِ رائے قائم کرنے کے لئے تفصیلی بحث کی اور سرمایہ کاری کی فضا کو سازگار بنانے کے لئے پالیسی سطح پر اصلاحات کی سفارشات پیش کی گئیں۔

Web Desk

Comments are closed.