تورغر۔ 15 دسمبر (نمائندہ عسکر):ضلعی پولیس سربراہ تورغر محمد اشتیاق خان نے پولیس لائن میں جوانوں کو درپیش پانی کا مسئلہ حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر تورغر کے ہمراہ بورنگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او تورغر نے بتایا کہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کےلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، پولیس فورس کے تمام جوان ان کے بچوں کی طرح ہیں، ان کی تمام ضروریات پوری کرنے کےلئے کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Comments are closed.