ملتان۔ 15 دسمبر (نمائندہ عسکر):وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے اہل ملتان سے کیا وعدہ پورا کردیا۔چائلڈ لائف کے زیراہتمام چلڈرن ہسپتال کے 100 بیڈز پرمشتمل نیوایمرجنسی وارڈکو جزوی طور پرفنکشنل کردیا گیا۔ہسپتال کی نئی ایمر جنسی میں تونسہ کی رہائشی 3 دن کی بچی گلناز کے تمام ٹیسٹ مکمل کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔ ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر کامران آصف کے مطابق مکمل ایمرجنسی 30 دسمبر تک فنکشنل کردی جائے گی۔ڈین چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر کاشف چشتی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی، کمشنرملتان ڈویژن انجینئرعامرخٹک کی کاوشوں کے باعث ریکارڈ مدت میں نئی ایمرجنسی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،
نئی ایمرجنسی میں ابتدائی بنیادوں پرمریض بچوں کو فی الحال داخل کیا گیا ہے، چلڈرن کمپلیکس کی نئی ایمرجنسی میں 3 دن کی گلناززیرعلاج ہے،جسکو خون کی الٹی اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے ساتھ لایا گیا تھا، پیٹ کے ایکسرے سمیت دیگر لیبارٹری ٹیسٹ کر لئے گئے ہیں، آج نئی ایمرجنسی میں ٹریننگ کےطور پرمریض داخل کر کے علاج شروع کیا گیا ہے،
صبح سے لیکر اب تک چلڈرن کمپلیکس کی نئی ایمرجنسی میں 10 مریض داخل کر لئے گئے ہیں، نئی ایمرجنسی میں روزانہ کہ بنیاد پر مریضوں کا علاج جاری رکھا جائیگا، چلڈرن کمپلیکس کی موجودہ عمارت میں قائم ایمرجنسی میں روزانہ کی بنیاد پر 700 سے 800 مریض بچے رپورٹ ہو رہے ہیں، نئی عمارت میں قائم نئی ایمرجنسی پر آہستہ آہستہ مریضوں کا بوجھ منتقل کر رہے ہیں۔
Comments are closed.