پشاور۔ 15 دسمبر (کورٹ رپورٹر):پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا۔ انتخابی نشان کیس کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس فہیم ولی نے سماعت کی ۔ پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر علی عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 8 دسمبر کو نوٹس دیا تھا اور اس کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک کر 19 دسمبر کی تاریخ دی
تاہم اب الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس اور انتخابی نشان کیس کو الگ کر دیا ہے اور انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن نے دوسرا نوٹس جاری کرکے 18 دسمبر کو طلب کیا ہے ، اس لیے الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کیس میں بھی فیصلے سے روکا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مؤقف پر عدالت نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا اور انتخابی نشان کیس کو انٹرا پارٹی کیس کے ساتھ کلب کرکے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.