قطر کا غزہ کے شہریوں کے لئے 50 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان

دوحہ۔15دسمبر (اے پی پی):قطر نے غزہ کے شہریوں کے لئے 50 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ امداد کا فیصلہ غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے روز مرہ حالات میں بہتری لانے کے لئے کیا گیا ہے۔ قطر کے تعلیمی وقوف کی وساطت سے 100 فلسطینی نوجوانوں کو تعلیمی وظائف بھی دیئے جائیں گے۔
قطر وزارت خارجہ کی انٹرنیٹ سائٹ سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق قطر نے غزّہ کو تقریباً 1500 ٹن طبّی امداد، خوراک اور فیلڈ ہسپتال فراہم کئے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.