جاپان کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

ٹوکیو۔15دسمبر (اے پی پی):جاپان نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق جاپان کی وزارت اقتصادیات و تجارت نے کہا کہ جاپان نے روسکے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے جس میں غیر صنعتی روسی ہیروں کی درآمد پر پابندی، برآمدات پر پابندیاں اور اثاثے منجمد کرنا شامل ہے۔

جاپان نے 57 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں متعدد صنعتی اور دفاعی ادارے، جہاز ساز اور تحقیقی ادارے شامل ہیں۔ انہوں نے 35 افراد اور 43 کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کیا، جن کے جاپان میں اثاثے پائے جانے پر منجمد کر دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ یکم جنوری سے ملک غیر صنعتی روسی ہیروں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دے گا۔جاپان نے متحدہ عرب امارات کی دو کمپنیوں، ایک آرمینیا، ایک شام اور دو ازبکستان کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں، جن پر روس کو تجارتی پابندیوں کو نظرانداز کرنے میں مدد کرنے کا شبہ ہے۔

Web Desk

Comments are closed.