نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا

ڈونیڈن۔15دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17دسمبر کو یونیورسٹی اوول،ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کی مینز کرکٹ ٹیم ان دونوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 17 دسمبر کو پہلے میچ سے ہوگا جو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 20 دسمبر کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 دسمبر کو میک لین پارک، نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 27 دسمبر کو میک لین پارک، نیپئر میں پہلے میچ سے ہوگا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بقیہ دونوں میچز بالترتیب 29 دسمبر اور 31 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔جو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جائیں گے۔

Web Desk

Comments are closed.