شیرانی 15دسمبر(نمائندہ عسکر):-ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دومڑ نے نیشنل ہائی وے پر قائم لیویز تھانوں کا اچانک دورہ کیا انہوں نے لیویز تھانہ کپیپ ،حسوبند اور مانی خواہ کے غیر حاضر لیویز اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود لیویز اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر 24 گھنٹے الرٹ رہنے کو یقینی بنایا جائے انہوں نے حسوبند میں مدرسہ محمد عثمان پرائمری سکول میں بچوں کی رزلٹ پروگرام میں بھی شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دومڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی علاقہ ،قوم اور ملک ترقی نہیں کر سکتا تعلیم کے بل بوتے پر قومیں دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں تقریب میں چیرمین ضلع کونسل ایڈوکیٹ داود خان شیرانی جی،ٹی،اے شیرانی کے صدر بھٹو شیرانی، جی ٹی اے آئنی کے صدر ماسم خان شیرانی اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر شیرانی نے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیں سکول پروگرام کے بعد ڈپٹی کمشنر شیرانی نے مانی خواہ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور غیر حاضر سٹاف کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر غیر حاضر سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرے ڈپٹی کمشنر نے حسوبند کے علاقے میں روڈ کی تعمیر کا جاری کام کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کمپنی کو ہدایت کی کہ شاہراہ کو اصل معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔
Comments are closed.