کچھی15دسمبر(نمائندہ عسکر):ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی زیر صدارت ضلع بھر میں ترقیاتی امور کے حوالے سے ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئرز موصلات و تعمیرات پبلک ہیلتھ انجینئرنگ واٹر منیجمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے آفیسران موجود تھے اجلاس کے موقع پر تمام متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی امور کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہاکہ تمام افیسران اپنے محکموں میں جاری ترقیاتی عمل کو پی سی ون کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کیا جائے غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس عمل میں ملوث افسران کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہمیں عوام کے بہتر مفاد میں اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خطیر رقم صحیح معنوں میں استعمال کی جا سکے اور تمام ترقیاتی عمل دیرپا ثابت ہوں صحیح معنوں میں ترقیاتی عمل کو پایا تکمیل تک پہنچانے والے گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو ہی سرکاری امور کی انجام دہی سونپی جائے تمام انجنیئرز اپنے کام کی کڑی نگرانی کریں جن گورنمنٹ کنٹریکٹرز جانب سے معیاری کام انجام دہی کو یقینی نہیں بنایا جاتا تو انہیں نوٹسز جاری کئے جائیں اس کے باوجود کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے ہم نہیں چاہتے کہ سرکاری ترقیاتی عمل کسی وجہ سے رکے اور اس عمل کو کسی صورت برداشت بھی نہیں کیا جائے گا اور اس بابت حکام بالا کو بھی تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے۔
Comments are closed.