کوئٹہ 15 نومبر (نمائندہ عسکر)- وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی سے گزشتہ روز اسسٹنٹ نمائندہ یو این ایف پی اے پاکستان ڈاکٹر روبینہ علی سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی سربراہ یو این ایف پی اے بلوچستان ڈاکٹر سرمد خان ، نیشنل پروگرام سپیشلسٹ UNFPA پاکستان ڈاکٹر جمیل احمد اور ڈاکٹر امین خان مندوخیل موجود تھے اسسٹنٹ نمائندہ یو این ایف پی اے پاکستان ڈاکٹر روبینہ علی نے وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کو یو این ایف پی اے کی جانب سے محکمہ صحت بلوچستان کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ حکومت عوام کی صحت کی نگہبان ہے بیماریوں سے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رھے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان بیماریوں کی روک تھام کے اقدامات کو بڑھانے، علاج کے پروگراموں کو بہتر بنانے پر تیزی سے کام کر رہی ھے جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مانیٹرنگ میں کسی ھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا صوبائی وزیر صحت نے ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت اور مستقبل میں صحت کے منصوبوں کے حوالے سے یو این ایف پی اے کے وفد سے اپنا روڈ میپ شٸیر کیا جس پر یو این ایف پی اے کے وفد نے وزیر صحت کے ماں اور نوزاٸیدہ بچے کی صحت سے متعلق بہتر اقدامات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواٸی۔
Comments are closed.