کوئٹہ 15 دسمبر(نمائندہ عسکر):نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے نو سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امن کے لیے قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں جن کی بدولت آج ہم ایک پر امن ماحول میں رہ رہے ہیں انہوں نے اے پی ایس کے معصوم شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ نے پوری قوم کو متحد کیا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو ہمیشہ ملک کے سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہدائے اے پی ایس کا درد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور آج ہم اس دلخراش سانحہ کو نہیں بھولے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح امن و امان کا قیام ہے ہم نے ایک ایسی فضا کو فروغ دینا ہے جو صوبے میں پر امن ماحول کی ضامن ہو انہوں نے اس موقع پر تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردوں کی مذموم کاروائیوں کے خلاف پوری قوم کو یک آواز ہونا چاہیے تاکہ ہم اس عفریت کا مکمل اور دائمی خاتمہ کر سکیں
Comments are closed.