چمن 15دسمبر (نمائندہ عسکر):ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس نے چمن میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موسم سرما میں برف باری بارشوں اور سخت سردیوں سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ چمن کے تمام محکمے الرٹ رہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہیوی مشینری نیشنل ہائی وے اور رابطہ سڑکوں کی بحالی اور برف باری اور بارشوں کی وجہ سے پھنسے لوگوں کو نکالنے اور دیگر تفصیلات سے متعلق متعلقہ ادارے اور افسران و اہلکاران ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہی کا فریضہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سر انجام دیا کریں تاکہ عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور امدادی کارروائیاں جاری رہیں.ڈپٹی کمشنر چمن نے تمام محکموں کو ہدایات اور احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ چمن گزشتہ سال طوفانی بارشوں کی تباہ کاریوں اور نقصانات کا ابھی تک سامنا کر رہا ہے گزشتہ سال طوفانی بارشوں کے دوران امدادی سرگرمیوں میں سرکاری محکموں اور فلاحی تنظیموں نے جو کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمیں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے لہذا انتظامیہ چوکنا اور الرٹ رہیں اور ہمیں اپنے اندر ٹیم سپرٹ کے جذبے کو پیدا کرنا ہوگا اور افسر اور اہلکاروں کے امتیاز کو پست پشت ڈال کر عوام اور علاقے کی وسیع تر مفاد کے خاطر ہمیں اپنے اندر ٹیم سپرٹ کا جذبہ پیدا کرکے زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا پڑے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
Comments are closed.