چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ولید بزنجو، محمد ایوب، محمد اشرف، عبداللطیف اور عرفان احمد کے دائر ائینی درخواستوں کو نمٹا دیا

کوئٹہ 15دسمبر: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ولید بزنجو، محمد ایوب، محمد اشرف، عبداللطیف اور عرفان احمد کے دائر ائینی درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے پٹوار سرکل توتک- 1 اور توتک- 2 کو پی بی-19 خضدار- 2 میں شامل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ معزز بینچ نے الیکشن کمیشن اف پاکستان کو پٹوار سرکل توتک- 1 اور توتک- 2 کو پی بی-19 خضدار- 2 سے خارج کر کے پی بی- 18 خضدار- 1 میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

Web Desk

Comments are closed.