پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل رضوان مرزا ،وائس پرنسپل عبدالرشید کھوسہ کی کاشوں سے اسپورٹس فیسٹیول 2023 کے پروگرام جاری

اوتھل (رپورٹ-عزیز یوسفزئی) پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل رضوان مرزا ،وائس پرنسپل عبدالرشید کھوسہ کی کاشوں سے اسپورٹس فیسٹیول 2023 کے پروگرام جاری ہیں۔ آج کے کرکٹ فائنل میچ اساتذہ کی دو ٹیموں کے درمیان میچ کھیلے گئے آج کے میچ کے مہمان خصوصی ڈی ڈی او ایجوکیشن اوتھل نواجد حسین بلوچ تھے مہمان خاص کی گراؤنڈ آمد کے موقع پر پرنسپل رضوان مرزا،عبداطیف اور دیگر اساتزہ شاہین گروپ کے کپتان عامر شہزاد اورغوری کے کپتان امام بخش سیماب و دیگر اساتذہ نےپھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا اور مہمان خاص کا کھلاڑیوں سے فرداً فرداً تعارف کرایا گیا۔اور دونوں ٹیموں کے ہمراہ گروپ فوٹو لیا گیا مہمان خاص ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نواجد حسین بلوچ نے کہا ہے کہ اسپورٹس فیسٹیول 2023 کا انقعاد خوش آئند اقدام ہے اس کا تمام تر سہرا پرنسپل رضوان مرزا اور تمام اساتزہ کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ طلباء کو تعیلم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر راغب کرنا ایک بہترین اقدام ہےکیوں کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔زہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے کھیلوں کے مقابلے ازحد ضروری ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل رضوان مزرا کی خصوصی دلچسپی سے بہترین مقابلے ہورہے ہیں جبکہ آج کا یہ کرکٹ میچ شاہین گروپ کے کپتان عامر شہزاد کی ٹیم نے جیت لیا۔ اس موقع پر سیسا لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر شہزاد حمید ربانی ،سینئر اساتذہ غلام مصطفیٰ شیخ ،شہزاد حیدر ملغانی ،عامر شہزاد ،حبیب اللہ شیخ ، حبیب اللہ رونجو ، شاہنواز، محمد کریم رونجھا ، مصود ،محمد شفیع چنا ،ہیرالال، محمد عالم بلوچ ، وارث فاروقی،نفیس احمد،عبدالطیف،محمد اکبر، ممد عثمان حیدر علی، زاہدین، و دیگر اساتذہ ھمراہ تھے جبکہ اسٹوڈنٹس شائقین نے سینکڑوں تعداد میں موجود تھے

Web Desk

Comments are closed.