ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کے ہمراہ جمعہ کے روز PPHI ڈی ایس یو لسبیلہ کا دورہ

اوتھل15 دسمبر(رپورٹ-عزیز یوسفزئی) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کے ہمراہ جمعہ کے روز PPHI ڈی ایس یو لسبیلہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر PPHI لسبیلہ و پروجیکٹ کوارڈینیٹر ERC لسبیلہ و گوادر حاجی خان بلوچ، ADSM ساکم علی اور ایڈمن آفیسر عمران ستار کھوسہ سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی لسبیلہ حاجی خان بلوچ نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو مکران کوسٹل ہائی پر پی پی ایچ آئی لسبیلہ کی جانب سے قائم ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی بحالی، ریسکیو کے عمل اور پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی بعدازاں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ڈی ایچ او لسبیلہ نے میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا اور ادویات چیک کیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے پی پی ایچ آئی لسبیلہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر حاجی خان بلوچ کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پی پی ایچ آئی لسبیلہ بی ایچ یوز میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہی ہے مکران کوسٹل ہائی وے پر پی پی ایچ آئی کی جانب سے 6 ERC سینٹرز کا قیام خوش آئند ہے اس شاہراہِ پر روڈ حادثات میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل لایا جاتا تھا لیکن اب خدانخواستہ اگر کوئی حادثہ پیش آجائے تو ERC کا تربیت یافتہ عملہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کرسکے گا

Web Desk

Comments are closed.