ٹکرز
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا سبی ڈویژن کا ایک روزہ دورہ
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ذاہد سلیم، آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری فنانس بابر خان ان کے ہمراہ۔
چیف سیکرٹری کا کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی و دیگر نے استقبال کیا۔
چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت سبی میں عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکرٹری نے عملے کی تعیناتی، پولنگ سٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کیلئے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔
الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت۔ شکیل قادر خان
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کہ ہدایت۔ چیف سیکرٹری
حکومت الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق شفاف اور محفوظ انتخابات کے لیے امن کا ماحول بنا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان
پولنگ سٹیشنز پر تمام تر سہولیات( پانی، واش رومز، بجلی) کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ شکیل قادر خان
ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری
تمام پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ شکیل قادر خان
حکومت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو بھرپورتعاون فراہم کرے گی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان
تمام ڈپٹی کمشنرز کو پولنگ اسٹیشنز کی جلدی مرمت کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ چیف سیکرٹری بلوچستان
ہر پولنگ سٹیشن پر معذور افراد کی سہولت کے پیش نظر ریمپ کی تعمیر کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت۔ شکیل قادر خان
انتظامیہ کو ٹرانسپورٹ کے لیے فنڈز کی فراہمی 22 جنوری تک یقینی بنائیں گے۔ چیف سیکرٹری
ڈویژن کے پانچ اضلاع میں قومی اسمبلی کے 01 اور صوبائی اسمبلی کے 04 نشستوں پر انتخابات ہونگے۔ بریفنگ
ڈویژن کی آبادی 11 لاکھ 56 ہزار اور رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار ہیں۔ بریفنگ
ڈویژن کے پانچ اضلاع میں 406 پولنگ سٹیشنز ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ
پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، لیویز اور ایف سی تعینات ہوگی۔ بریفنگ
Comments are closed.