ایک نظریاتی، فکری سیاسی خاتون سماج کو تبدیل کرسکتی ہے جس کی تاریخ میں مثالیں بھی موجود ہیں، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

1

کوئٹہ  بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 سے امیدوار نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ایک نظریاتی، فکری سیاسی خاتون سماج کو تبدیل کرسکتی ہے جس کی تاریخ میں مثالیں بھی موجود ہیں، خواتین کو صوبہ اور ملک کو درپیش بحرانوں، غربت، ناانصافی، ظلم و جبر سے نکالنے کے کردار ادا کرنے کا موقع دینا ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں منگل کو کوئٹہ کے مقامی ہال میں بلوچستان وومن بزنس فورم کے زیراہتمام منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے سیکرٹری جنرل ظفر صدیق، مرکزی رہنماء سردار طاہر حسین ایڈووکیٹ، شعیب رئیسانی و دیگر بھی موجود تھے۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ ہماری آبادی کا نصف خواتین پر مشتمل ہے اور خواتین کو قانونی و آئینی طور پر وہ مقام دیا جائے تاکہ یہ نصف آبادی صوبہ اور ملک کو درپیش بحرانوں، غربت، ناانصافی، ظلم و جبر سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرسکے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام کی تائید و حمایت سے پارلیمنٹ میں پہنچ کر کوئٹہ شہر میں خواتین کیلئے ایک ایسا کمپلیکس قائم کریں گے جہاں خواتین کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو روایتی اصولوں کے دائرئے میں رہتے ہوئے سیاسی عمل کا حصہ بننا چائیے، ایک نظریاتی، فکری سیاسی خاتون سماج کو تبدیل کرسکتی ہے جس کی تاریخ میں مثالیں بھی موجود ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.