نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی جس تندہی‘ خلوص نیت اور خدمت کے جذبے سے سر شار پنجاب بھر میں دیرینہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی کیلئے سردی گرمی کی پرواہ کئے بغیر دن رات مسلسل کوشاں ہیں اس کی ملکی اوربین الاقوامی سطح پر بھرپورستائش ہورہی ہے اوران کی انتھک محنت کی بدولت سالوں میں مکمل ہونے والے منصوبے اب مہینوں میں پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں اور عام آدمی کو یہ محسوس ہورہاہے کہ حقیقی عوام دوست اور خدمت کے جذبے سے سرشار نگران وزیر اعلی محسن نقوی ان کی محرومیوں اور مسائل کے حل کو کتنی ترجیح دے رہے ہیں گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی بالعموم اور گوجرانوالہ ضلع میں بالخصوص نگران وزیراعلی کے مسلسل دورے ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی اور تکمیل اور نئے منصوبوں کے اجراء کے حوالہ سے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں لاہور کے بعد سیالکوٹ اور گذشتہ روز گوجرانوالہ میں پنجاب کے تیسرے بزنس فسیلٹیشن سنٹر کا باضابطہ افتتاح اور اس کے ساتھ دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور نئے منصوبوں کا آغاز ان کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے بطور نگران وزیر اعلی اگر وہ چاہتے تو روٹین کے معاملات تک ہی محدود رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے اور انتخابات کے بعد خدا حافظ کہتے ہوئے گھر چلے جاتے لیکن انہوں نے اپنے آرام اور دن رات‘ سردی گرمی کی پرواہ کئے بغیر اپنی کابینہ اورٹیم کے ساتھ مل کر تعلیم‘ صحت سماجی شعبوں کی بہتری‘ روزگار کے نئے مواقع کی فراہمی سرکاری افسران اورملازمین کی ریکارڈ ترقیوں کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک ایسا دوررس منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کو ” بزنس فسیلٹیشن سنٹر ” کا نام دیاگیا ہے اور اس منصوبے کے پہلے مرحلہ میں لاہور سیالکوٹ‘ گوجرانوالہ راولپنڈی اورفیصل آباد میں ان بزنس سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے لاہور اور سیالکوٹ کے بعد گذشتہ روز گوجرانوالہ کے دورہ میں نگران وزیراعلی پنجاب نے کابینہ کے ہمراہ 6گھنٹے گوجرانوالہ کا طویل دورہ کیا اورتیسرے بزنس فسیلٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا اس کے علاؤہ 37 تھانوں اور 4 مختلف عوامی فلاح کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی صوبائی کابینہ کے ہمراہ کوچ میں سفرکرتے ہوئے لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ گوجرانوالہ ایکسپریس وے پراجیکٹ پہنچے‘چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زماں، انسپکٹر جنرل پولیس بھی ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا‘ پراجیکٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں‘ اسفالٹ کے کام کا جائزہ لیا اور اعلی معیار کے ساتھ اسفالٹ کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے جدید سفری سہولیات کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا اورگوجرانوالہ سے لاہور کا سفر 45 منٹ میں طے ہو سکے گا جس کی بدولت ہزاروں مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت حاصل ہو گی۔ایف ڈبلیو او حکام کی طرف سے وزیراعلی کو پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 85فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ وزیراعلی نے گوجرانوالہ میں اپ گریڈڈ تھانہ پیپلز کالونی کا افتتاح بھی کیا۔انہوں نے تھانہ کے حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے کیسز کے بارے بھی پوچھا اور سائلین کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔نئے تھانے میں سائلین کے لئے صوفے،آرام دہ کرسیاں، بہترین اور صاف ستھرا ماحول، شاندار عمارت مہیا کی گئی تھی جس پروزیر اعلی نے سائلین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کی تعریف کی اورنسپکٹر جنرل پولیس،آر پی او گوجرانوالہ اور ان ٹیم کو مبارکباد دی۔ اپنے دورہ گوجرانوالہ کے دوران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سکوائش اکیڈمی‘ گوجرانوالہ جمخانہ اور 17 کلومیٹر طویل وزیر آبادسیالکوٹ کشمیر روڈ اور گوجرانوالہ پسرور روڈ سیکشن ایکسپریس وے کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے عملے سے مصافحہ کیا اور این او سیز کا اجراء مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ایس ایم تنویر اور ان کی ٹیم نے زبردست قسم کے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کئے ہیں جن میں 24صوبائی اور 2وفاقی ادارے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں سروسز فراہم کررہے ہیں۔ بزنس فیسیلیٹیشین سنٹر میں چاہے ایل ڈی اے کا ہو یا گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا این او سی اوہو،ان سمیت 124مختلف این اوسیز کا اجراء ہوگا۔اور نیا کاروبار شروع کرنے کیلئے تمام این او سیز 14دن کے اندر بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے روڈز پر کام شروع ہو چکا ہے۔جی ٹی روڈ پر فلائی اوور بنایا جائے گا،چند دا قلعہ کافلائی اوورڈیزائن فائنل کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔چن دا قلعہ سے پہلے آنے والے برج کو سگنل فری بنانے کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کو ہدایت کر دی گئی۔گوجرانوالہ یونیورسٹی پر کام چل رہا ہے،ہسپتال بھی اپ گریڈ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ میں برن یونٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،جلد تیار ہو جائے گا۔کھیالی بائی پاس بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بڑی امید ہے آنے والی حکومت پراجیکٹس جاری رکھے گی کیونکہ یہ عوام کی فلاح کے منصوبے ہیں۔عوام کو منصوبوں کی اونر شپ لینی ہو گی جس سے پراجیکٹس جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں پارک اور سٹیڈیم بنانے کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ کر لیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورصوبائی وزراء نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ بھی کیااور ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں پر ہونیوالی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بیڈز اور دیگر سامان ہسپتال کے باہر پڑا دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے سامان کی حفاظت کے لئے مناسب انتظامات نہ کرنا غفلت ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو فوری طورپر سامان کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کاحکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں جاری کاموں کا مشاہدہ کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے۔ کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایاجائے، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ سکوائش اکیڈمی کے دورہ کے دوران انہوں نے سکوائش کے کھیل کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیاصوبائی مشیر وہاب ریاض نے سکوائش کھیلی۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر‘ منصور قادر،عامر میر، بلال افضل،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس‘ سیکرٹری صنعت احسان بھٹہ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات لیفٹیننٹ ر سہیل اشرف،سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر دانیال سلیم گیلانی،ڈی جی پی آر پنجاب میڈم روبینہ افضل،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، آر پی او/سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم رانا،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل‘ صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ شیخ فیصل ایوب،مینجر بزنس فیسیلیٹیشین سنٹر سیدہ قرۃالعین سیدہ صائمہ ارم اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Prev Post
Comments are closed.