لاہور16جنوری: ……وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج جنوبی پنجاب کے عوام کو سہولت اورریلیف کی فراہمی کے لئے ملتان کا 5گھنٹے طویل دورہ کیا اوراربوں روپے کے 5بڑے فلاحی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی کاجنوبی پنجاب کیلئے ایک اور تحفہ،جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کی 100بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ نئی ایمرجنسی فنکشنل۔وزیراعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کا افتتاح کیااورہسپتال کی او پی ڈی،پتھالوجی اور دیگر شعبوں کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔رفتار کے ساتھ کاروبار،چند روز کے اندر ملتان میں پنجاب کا چوتھا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرکھل گیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ملتان کے تحصیل آفس میں پنجاب کے چوتھے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ 2سال سے تعطل کا شکار تین بڑی سڑکوں کے منصوبے بھی چند ماہ میں مکمل۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جلالپور پیروالہ میں تعمیر و بحالی کے بعد 3 بڑی سڑکوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے48کلو میٹر طویل شجا ع آباد، جلالپور پیر والہ روڈ، 17کلو میٹر طویل جلالپور تا پرمٹ روڈ اور15کلو میٹر طویل بستی ملوک، شجاع آبادروڈ کا افتتاح کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے شجاع آباد فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے حضرت شاہ شمس تبریزؒ کے مزارکی ا پ گریڈیشن کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور مزار پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کے افتتاح کے بعدنئے ایمرجنسی بلاک،نئی اوپی ڈی اورپتھالوجی کادورہ کیا اوربچوں کے علاج معالجے کیلئے فراہم کردہ جدید طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے فارمیسی، او پی ڈی اور لیب میں ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا معائنہ کیا اور بچوں کے لئے قائم مختلف سہولیات دیکھیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکٹر ز سے ملاقات کی اور انہیں ہسپتال کی اونر شپ لینے کی تلقین کی۔ خواہش تھی کہ ملتان میں لاہور کی طرز پر بچوں کا بڑا ہسپتال ہو۔ مختصروقت میں جس قدر ممکن ہو سکا تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کیا۔ صوبے کے 100ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ جنوری کے آخرتک مکمل کر لیے جائیں گے۔خواہش ہے کہ ڈاکٹر، نرسیں اور سٹاف ہسپتالوں کی اونر شپ لیں اور اپنے گھر کی طرح خیال کریں۔چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی کمی کی وجہ سے نئی ایمرجنسی کا قیام اس خطے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ نئی ایمرجنسی کے قیام، اولڈ بلاک کی اپ گریڈیشن سے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہونگی۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100بیڈ کی چلڈرن ایمرجنسی میں ٹرائج سروسز، میڈیکل ایمرجنسی، سرجیکل ایمرجنسی، بچوں کے لئے ایمرجنسی شامل ہے۔ ملتان چلڈرن ایمرجنسی کے انتظامات میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن معاونت کرے گی۔ملتان چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی کو میو ہسپتال کی سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن ایمرجنسی کی طرز پر بنایا گیا ہے۔فاطمہ فرٹیلائزرز، فواد مختاراور ان کی ہمشیرہ کی جانب سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلڈرن ہسپتال کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ملتان میں چلڈرن ہسپتال کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلڈرن ہسپتال ملتان کی حالت انتہائی ابتر تھی۔ہسپتالوں کے اپ گریڈیشن کو چیلنج سمجھ کر کام کررہے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کا دن میرے لئے ایک یادگار اور بے حد خوشی کا موقع ہے۔اپ گریڈیشن کے بعدچلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیاہے اورمریضوں کا علاج ہوتے دیکھا ہے، بہت خوشی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت اور محکمہ تعمیرات ومواصلات نے چلڈرن ہسپتال میں جو کام کیا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ساری ٹیم کی محنت پر بہت خوشی ہے اور رزلٹ عوام کے سامنے ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے فواد مختار اور ان کی ہمشیرہ نے چائلڈ لائف کوبڑا سپورٹ کیا ہے،ایمرجنسی کی تزئین وآرائش کا سارا خرچہ انہوں نے ہی اٹھایا ہے اور بہترین شہری ہونے کا حق ادا کیا ہے۔چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کوبھی چلڈرن ہسپتال ملتان کا کریڈٹ جاتا ہے۔چلڈرن ہسپتال کی انتظامیہ نے دن رات محنت کی ہے،ایکسین نے بہترین فنشنگ ورک کرایا ہے۔چلڈرن ہسپتال میں ہر چیز زبردست انداز سے بنائی گئی ہے،10میں سے 10نمبر دیتاہوں۔چند روز میں نشتر ٹو کا افتتاح کریں گے،نشتر ٹومیں بھی ہیلتھ کیئر کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کا بھی چندروز میں افتتاح ہو جائے گا۔ ملتان میں پنجاب کا چوتھا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کھول دیا ہے جسے 15دنوں میں بنایا گیا ہے،14دنوں میں 124این او سیز ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گے۔بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں دیگر خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔جلالپور پیروالہ میں 3بڑی سڑکوں کا افتتاح کیا ہے۔کوشش ہے کہ شجاع آباد کا فلائی اووراگلے 30دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ملتان میں بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مریض آتے ہیں جس سے ہسپتالوں پر پریشر آتا ہے۔اپ گریڈیشن کے بعد چلڈرن ہسپتال ملتان چلڈرن ہسپتال لاہورسے بہتربن گیا ہے۔ڈاکٹرز اور عملہ چلڈرن ہسپتال ملتان کی دیکھ بھال کریں،تب ہی ہسپتال ٹھیک رہے گا۔ ملتان کی سڑکوں کے ٹینڈرز کھل رہے ہیں،نواب پور روڈ بھی شامل ہے، (جاری ہے۔۔۔۔)
Comments are closed.