ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کا پاکستان سوئیٹ ہوم سکھر میں چائلڈ پروٹیکشن سیل اسٹاف کے ہمراہ آمد

ڈی آئی جی سکھر/ وزٹ /آشیانہ/ فرشتے اور پریاں (سوئیٹ ہوم)

ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کا پاکستان سوئیٹ ہوم سکھر میں چائلڈ پروٹیکشن سیل اسٹاف کے ہمراہ آمد۔

ڈی آئی جی سکھر نے ننے فرشتوں اور پریوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے ساتھ وقت گزارا،سوئیٹ ہوم میں بچوں/بچیوں کو دی گئی سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کرتے ہوئے ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

ڈی آئی جی سکھر نے سوئیٹ ہوم میں معصوم فرشتوں اور پریوں کا سہارا بنتے ہوئے ان کی پرورش/تعلیم و تربیت دیگر انتظامات کو دیکھ کر سوئیٹ ہوم پاکستان کے روح رواں زمرود خان صاحب اور سکھر کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر شبير احمد میمن صاحبِ اور ان کی پوری ٹیم کے اس مشن/کام کو سہراتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا یہ تمام بچے/بچیاں ہماری فیملی ہیں سوئیٹ ہوم کے اس مشن میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کی روایت کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کی ضرورت ہے اور اس طرح کے اقدامات کے ذریعے خرابیوں کو اچھائیوں میں بدلا جا سکتا ہے.

سوئیٹ ہوم انچارج شبیر احمد میمن نے ڈی آئی جی سکھر کی سوئیٹ ہوم آمد کو ننے منے بچوں کے لیے سرپرائزڈ خوشی سمیت اپنے اسٹاف کے ساتھ تحائف لے کر آنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ان بچے/بچیوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ہم نے کوشش کی ہے کہ آج کے یہ معصوم فرشتے اور پریاں اچھی تعلیم تربیت حاصل کرکے اعلی عہدوں پر فائض ہو کر اِس ادارے/معاشرے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔

Daily Askar

Comments are closed.