اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 6608 کلوگرام منشیات برآمد

5

 عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 16 جنوری — انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 9 کارروائیوں کے دوران افغان نیشنل سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 6608.3 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں، جن کی مالیت 50 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں چونگی نمبر 26 کے قریب 9.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جہاں گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ بین الاقوامی سطح پر راولپنڈی اور لاہور کے کوریئر دفاتر سے برطانیہ سے آنے اور جانے والے پارسلز میں کینابیس، آئس اور افیون برآمد کی گئی۔
کراچی، ملتان، گلگت اور پشاور میں بھی کامیاب کارروائیاں کی گئیں، جبکہ نوکنڈی میں جھاڑیوں سے 6571 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیے گئے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.