مظفرآباد جموں کشمیر پر قابض بھارتی غاصب انتظامیہ کی جانب سے معروف آزادی پسند کشمیری راہنماء الماس رضوان خان کی جائیدادوں کی ضبطگی ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے۔
*مظفرآباد جموں کشمیر پر قابض بھارتی غاصب انتظامیہ کی جانب سے معروف آزادی پسند کشمیری راہنماء الماس رضوان خان کی جائیدادوں کی ضبطگی ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے۔*
*اقوامِ متحدہ متنازعہ ریاست میں بھارت کی غیر قانونی کارروائیوں کو روکے۔ پاسبانِ حُریت جموں کشمیر*
میڈیا کے نام جاری کیئے گئے ایک بیان میں چیئرمین پاسبانِ حُریت عُزیراحمدغزالی نے کہا ہیکہ بھارتی حکومت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ ریاست میں شہریوں کی زمینوں، جائیدادوں اور املاک پر قبضے کر رہی ہے۔ انہوں نے قابض حکومت کی جانب سے آزادی پسند راہنما الماس رضوان خان کی ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں موجود زمین کو “ایس آئی یو” کے زریعے ضبطگی کو مجرمانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ کٹھ پتلی ریاستی انتظامیہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی ایماء پر کشمیری عوام کی جائیدادوں کو قبضے میں لے کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی سامراج جموں کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو سرد کرنے اور تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے کیلئے انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ انکا کہنا تھا کے بھارت ایک ظالم اور سفاک سامراج ہے جس کے قبضے سے ریاست کی آزادی نسل نو کے محفوظ مستقبل کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حوصلے، ہمت اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کے وہ متنازعہ ریاست میں بھارت کی غیر قانونی سرگرمیوں پر فوری طور پر روک لگائیں ۔۔۔
Comments are closed.