حکومت سندھ کا اطلاعات تک رسائی کے قانون پر تمام محکموں کو عملدرآمد کرنے کا حکم

 

*حکومت سندھ کا اطلاعات تک رسائی کے قانون پر تمام محکموں کو عملدرآمد کرنے کا حکم*

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس

اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ محمد حسن اکبر ، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور چیف انفارمیشن کمشنر سید جاوید علی اور دیگر شریک

مختلف محکموں کی جانب سے قانون پر عمل نہ کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے

تمام صوبائی محکمے، ان کے ذیلی ادارے اور خودمختار ادارے اطلاعات تک رسائی کے قانون پر مکمل عمل کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ

تمام محکموں میں ایک پبلک انفارمیشن افسر (فوکل پرسن) کا تقرر کیا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ

سیکشن 6 کے تحت اپنے تمام محکمے معلومات ویب سائٹ پر رکھیں ۔ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت

10 روز کے اندر تمام محکمے سیکشن 6 کے تحت انفارمیشن کو ویب سائیٹ پر اپلوڈ کریں۔ چیف سیکریٹری سندھ

انفارمیشن کمیشن میں اس وقت 72 درخواستیں زیر غور ہیں۔ چیف انفارمیشن کمشنر

تمام درخواستوں 45 روز کے اندر حل کیا جائی۔ چیف سیکریٹری سندھ کی چیف انفارمیشن کمشنر کو ہدایت

انفارمیشن کمیشن کی کارکردگی کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ

محکمہ معلومات کی فراہمی نہیں کرتا تو متعلقہ آفیسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی چیف انفارمیشن کمشنر کو ہدایت

Daily Askar

Comments are closed.