گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کا دورہ
پشاور
16 جون 2023
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کا دورہ
گورنر نے پشاور ماڈل ایجوکیشنل
انسٹیٹیوٹ کے نئے منصوبہ “پشاور ماڈل سفائر” کا سنگ بنیاد رکھا۔
تقریب میں نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل، صبور سیٹھی، غیور سیٹھی، سیکرٹری محکمہ تعلیم معتصم بااللہ کے علاوہ دیگر موجود تھے
گورنر کی معیاری تعلیم کی فراہمی میں سٹی یونیورسٹی کے مالکان، انتظامیہ کو خراج تحسین
سٹی یونیورسٹی اور اسکے زیر انتظام تعلیمی ادارے کم فیسوں پر معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے، حاجی غلام علی
سٹی یونیورسٹی کے زہراہتمام تعلیمی اداروں کی خدمات کا معترف ہوں، حاجی غلام علی
صوبہ کے بچوں اور بالخصوص پشاور کے بچوں کو معیاری تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا، حاجی غلام علی
تعلیمی شعبہ میں ترقی کی سوچ اپنانی چاہئے جس کیلئے میرٹ پر فیصلہ کرنا ضروری ہیں، حاجی غلام علی
تمام تر حکومتی وسائل کی فراہمی کے باوجود اگر سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر نہ ہو تو اس پر ضرور سوچنا چاہئے، حاجی غلام علی
Comments are closed.