ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر نے اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈIIعہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر نے اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈIIعہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ سرکل ٹریننگ سنٹر بہاولپور میں منعقد ہونے والے ٹی 100اورایس100پروموشن ٹریننگ امتحان میں اسسٹنٹ لائن مین وقار عظیم اور محمد شکیل نے مشترکہ طورپر اول پوزیشن حاصل کی جبکہ حافظ مدثر حسین نے دوئم اور عدنان اختر نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ دیگر کامیاب ہونے والوں میں محمد شہبازخان، محمد ساجد، محمد راشد جاوید، محمد خورشید گُل، احمد نواز، محمد شاہد، محمد عمران ولد محمد شفاقت، محمدعمران ولد محمد رمضان، محمد ریاض، اللہ یار، عبدالرزاق محمد آصف، محمد جعفر، محمد طارق، زاہد حسین اور محمد ناصر شامل ہیں۔
Comments are closed.