ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 42صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 42صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔32ہزار110 یونٹس بجلی چوری کرنے پر9 لاکھ56 روپے جرمانہ عائد۔ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 15جو ن2023 ء کو ملتان سرکل میں 12 بجلی چوروں کو421560روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان سرکل میں 13بجلی چوروں کو192611روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج،وہاڑی سرکل میں 4صارفین کو 80000روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 4صارفین کو120000روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں ایک صارف کو10000 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 5 صارفین کو87000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں ایک بجلی چور کو10000 روپے جرمانہ عائد اوربہاولنگر سرکل میں 2بجلی چوروں کو35000روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔
Comments are closed.