ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صوبہ سندھ کے علاقوں میں بھیجی گئی میپکو کی ریسکیو ٹیموں کے لئے سیفٹی ایس او پیز جاری کردی ہیں۔

 

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صوبہ سندھ کے علاقوں میں بھیجی گئی میپکو کی ریسکیو ٹیموں کے لئے سیفٹی ایس او پیز جاری کردی ہیں۔ جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی نے میپکو کی60ریسکیو ٹیموں کے309اہلکاروں اور انجینئرز کو ہدایات جاری کی ہیں جس میں کہا گیاہے کہ بجلی کے تقسیمی نظام پر کام کرنے سے پہلے منصوبہ بندی کی جائے۔ تمام لائن سٹاف مکمل پی پی ای/ ٹی اینڈ پی سے لیس انسولیٹڈ ٹولز، صحت مند (ٹی اینڈ پی) کا استعمال اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران ہونا چاہیے اور ایچ ٹی اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر تمام کام پرمٹ حاصل کرنے کے بعد کئے جائیں۔کسی بھی کام کو شروع کرنے سے پہلے متعلقہ حیسکو (حیدرآباد) کے فیڈرز انچارج ہی پرمٹ حاصل کریں گے اورکام کی تکمیل اورپرمٹ کی منسوخی تک کام کی جگہ پر اس موجودگی کو یقینی بنائے گا۔رات کے اوقات میں سائٹ پر کام کرتے وقت سرچ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔لائن سٹاف کو پی سی سی پول/سٹرکچر کے زیر زمین حصے کو صحیح طریقے سے چیک کرنا چاہیے اور کسی بھی کام کو انجام دینے سے پہلے زمینی اور موسمی حالات کو مدنظر رکھاجائے۔نگران عملہ کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ اپنے لائن اسٹاف کو کام کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے محفوظ ورکنگ زون فراہم کریں جبکہ غیر محفوظ حالات میں کام کرنے سے گریز کریں اور کام شروع کرنے سے پہلے اپنی قریبی ذاتی نگرانی کے ساتھ جاب بریفنگ کریں۔ملازمین کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر کسی بھی قسم کا کام شروع کرنے سے پہلے رسک اسسمنٹ کرنا ضروری ہے۔حیسکوٹیم انچارج میپکو گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ محفوظ مقامات پر پارکنگ کو یقینی بنائے۔ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے سپروائزر اپنی ٹیم کے اراکین کی صحت کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائیں اورایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ضروری ادویات کے ساتھ فرسٹ ایڈ باکس کوساتھ رکھاجائے۔

Daily Askar

Comments are closed.