چیف انجینئر آپریشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ میپکو کے انجینئرز اور لائن سٹاف کی ٹیمیں صوبہ سندھ کے سمندری طوفان اور طوفان بادوباراں سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔
ملتان
چیف انجینئر آپریشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ میپکو کے انجینئرز اور لائن سٹاف کی ٹیمیں صوبہ سندھ کے سمندری طوفان اور طوفان بادوباراں سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔ میپکوکے 309سٹاف پر مشتمل لائن سٹاف کی 60ٹیمیں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے لائن سٹاف کے ہمراہ ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں۔وفاقی وزیر توانائی (پاورڈویژن) انجینئر خرم دستگیر کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی زیر نگرانی میپکو کی ٹیمیں مکمل حفاظتی آلات، ہیوی مشینری اور گاڑیوں سے لیس ہوکر حیسکو(حیدرآباد) کی مختلف سب ڈویژنوں میں تعینات ہیں اور ریسکیو آپریشن کررہی ہیں۔
Comments are closed.