ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پروکیورمنٹ اینڈ ڈسپوزل کمیٹی کا اجلاس میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی محمد نوازش علی پیرزادہ نے کی۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پروکیورمنٹ اینڈ ڈسپوزل کمیٹی کا اجلاس میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی محمد نوازش علی پیرزادہ نے کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے مختلف ایجنڈاپوائنٹس پیش کئے۔ پروکیورمنٹ اینڈ ڈسپوزل کمیٹی نے ایک لاکھ 79ہزار250سنگل فیز سٹیٹک میٹرز، 32ہزار500کلوگرام مختلف سائز کی نئی پیپر کور کاپر سٹرپس اور 31ہزار کلوگرام مختلف سائز کی نئی اینیملڈ کاپر وائرکی خریداری کے کیسز منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کو بھجوادئیے۔ کمیٹی میں بورڈ ڈائریکٹر انجینئر فضل اللہ درانی نے شرکت کی جبکہ بورڈ کے دیگر ارکان ویڈیولنک پر موجود تھے۔ اس موقع پرجنرل منیجر ٹیکنیکل رانا محمد ایوب خان، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ محمد ارشد دھرالہ، فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن سہیل بشیر، ڈائریکٹرپروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن صدیق خان، پراجیکٹ ڈاریکٹر جی ایس سی سید جواد منصور، ایڈیشنل ڈائریکٹر سول عبدالحمید میمن،ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانسفارمر ز ری کلیمیشن ورکشاپ خواجہ حفیظ اللہ، کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب انصاری، ایڈیشنل ایکسین سول راؤ محمد افضل صابر بھی موجود تھے۔
Comments are closed.