ڈی سی او ریلوے رباب ملک کا تیز ٹرین ٹرین پر اچانک چھاپہ تیزگام کی ڈائننگ کار چیک کرتے ہوئے غیر منظور شدہ برانڈز کی اشیاء قبضے میں لی گئیں۔

 

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے ریلوے لاہور

ڈی سی او ریلوے رباب ملک کا تیز ٹرین ٹرین پر اچانک چھاپہ

تیزگام کی ڈائننگ کار چیک کرتے ہوئے غیر منظور شدہ برانڈز کی اشیاء قبضے میں لی گئیں۔

معاہدے کی خلاف ورزی پر تیزگام کے ڈائننگ کار مینجر کو 3 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

ڈی ایس ریلوے اور سی سی ایم کے احکامات کے مطابق ریلوے سے منظور شدہ کوالٹی برانڈز کی فروخت یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی سی او رباب ملک

لاہور(پ۔ر) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے رباب ملک نے راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیزگام کا کچن پورشن چیک کیا۔ کچن پورشن کی تفصیلی انسپیکشن کے دوران ریلوے سے منظورشدہ منرل واٹر داسانی کی بجائے ایشین اور صفا منرل واٹر کی چھوٹی بڑی 188 بوتلوں کے علاوہ سلائس جوس کی جگہ پولی برانڈز کے 72 جوسز بھی پکڑے گئے۔ ڈی سی او ریلوے نے ڈائننگ کار کنٹریکٹر کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر لوکل برانڈز کی تمام اشیاء قبضے میں لینے کے علاوہ ڈائننگ کار مینجر کو 3 ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا۔ اس کے علاوہ تیز گام ٹرین کے کچن پورشن میں صفائی ستھرائی سمیت کراکری کا معیار بھی چیک کیا گیا۔ صفائی ستھرائی انتظامات غیر تسلی بخش ہونے پر ڈائننگ کار عملے کی سرزنش کی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی او ریلوے کا کہنا تھا کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر اور چیف کمرشل مینجر مریم گیلانی کے احکامات پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی او ریلوے رباب ملک کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس ریلوے اور سی سی ایم کی جانب سے مسافروں کو معیاری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جارہاہے۔

Daily Askar

Comments are closed.