حکومت سندھ کا اطلاعات تک رسائی کے قانون پر تمام محکموں کو عملدرآمد کرنے کا حکم
*حکومت سندھ کا اطلاعات تک رسائی کے قانون پر تمام محکموں کو عملدرآمد کرنے کا حکم*
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس.
کراچی 16 جون 2023
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اطلاعات کی رسائی تک کے قانون کے عملدرآمد کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ محمد حسن اکبر ، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور چیف انفارمیشن کمشنر سید جاوید علی، سیکریٹری قانون، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے اطلاعات کے قانون تک رسائی کے پیش رفت کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کے مختلف محکموں کی جانب سے ویب سائیٹ پر ضروری معلومات اب تک اپلوڈ نہیں کی گئی۔ اس دوران چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے مختلف محکموں کی جانب سے قانون پر عمل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبائی محکمے، ان کے ذیلی ادارے اور خودمختار ادارے اطلاعات تک رسائی کے قانون پر مکمل عمل کریں۔ تمام محکموں میں ایک پبلک انفارمیشن افسر (فوکل پرسن) کا تقرر کیا جائے اور سیکشن 6 کے تحت اپنے تمام محکمے معلومات ویب سائٹ پر رکھیں اور 10 روز کے اندر تمام محکمے سیکشن 6 کے تحت انفارمیشن کو ویب سائیٹ پر اپلوڈ کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کے انفارمیشن کمیشن میں اس وقت 72 درخواستیں زیر غور ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے چیف انفارمیشن کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام درخواستوں 45 روز کے اندر حل کیا جائی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری اطلاعات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کی کارکردگی کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں رکھا جائے۔
انہونے کہا کے اگر کوئی محکمہ معلومات کی فراہمی نہیں کرتا تو متعلقہ آفیسر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.