ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر پنجاب راولپنڈی محمد شاہد رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں حفظان صحت کی شعوری بیداری کی تعلیمات کے فقدان کے باعث موذی امراض نے محروم و پسماندہ طبقات کو مفلوج کر رکھا ہے
راولپنڈی 16 ،جون 2023:۔
( ) ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر پنجاب راولپنڈی محمد شاہد رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں حفظان صحت کی شعوری بیداری کی تعلیمات کے فقدان کے باعث موذی امراض نے محروم و پسماندہ طبقات کو مفلوج کر رکھا ہے۔کرونا،پولیو،ڈینگی اور کالا یرقان جیسی بیماریاں پر موثر انداز میں قابو پانا انتہائی مشکل اور استطاعت سے باہر اقدام ہے۔علمائے کرام،سول سوسائٹی، رضاکار سماجی تنظیموں کی شمولیت و شراکت کے بغیر عالمی اہداف SDGs کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں بنایا جاسکتا ہے۔ہیلتھ سیکٹر میں پوری قوم کو یکسوئی کے ساتھ اپنے تعاون اور عزم کو یقینی بنانا ہوگا۔محض شعوری بیداری تعلیم نہ ہونے کے باعث حکومت کو سالانہ اربوں کے اخراجات کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نمود و سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن، اسلام آباد کریسنٹ لائینز کلب اور آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے زیر اہتمام فری ہیپاٹائٹس سکریننگ میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔
ڈویژنل ڈائریکٹر شاہد رانا نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ٰخواہش ہے کہ سول سوسائٹی کے ادارے سماجی تنظیمیں اور رضا کار میدان عمل میں آگے آئیں تاکہ مل جل کر غریبوں کو وآسودہ بنانے کیلئے ان کے بنیادی مسائل کا ازالہ ممکن ہوسکے۔تنہا حکومت اور محکمے خدمات کو یقینی نہیں بنا سکتے،تاہم رفاہی ادارے اور لائینز کلبز انٹرنیشنل،آغا خان ہیلتھ یونیورسٹی جیسے اداروں کے تعاون اور خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ہمیں پرعزم اور سچی لگن،امید اور حقیقی جذبوں سے سرشار ہوکر ہی خدمات کے میدان عمل میں چٹان کی طرح ثابت قدم رہنا ہوگا۔کیمپ میں 125 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ اور فری سکریننگ ٹیسٹ کئے گئے،جس میں ایک مریض کالے یرقان کا شکار پایا گیا۔
Comments are closed.