محکمہ آبپاشی ایپکا کی جانب سے ملازم کوٹہ پر عمل نہ کرنے کے خلاف دفتر میں احتجاج، فلک شگاف نعرے.

 

لاڑکانہ(نمائندہ عسکر انٹرنیشنل): محکمہ آبپاشی ایپکا کی جانب سے ملازم کوٹہ پر عمل نہ کرنے کے خلاف دفتر میں احتجاج، فلک شگاف نعرے. رپورٹ کے مطابق جمع کے روز ایپکا محکمہ آبپاشی لاڑکانہ کی جانب سے ملازم کوٹہ پر عمل نہ کرنے اور سیاسی بھرتی کے خلاف ہاتھوں میں بینر اٹھاکر احتجاج کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کیے، اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی میں ملازم کوٹہ پر عمل کیا جائے اور سیاسی بھرتیاں بند کرکے محکمے کو تباہ ہونے سے بچایا جائے کیونکہ پہلے ہی سیاسی اور اوور ٹاپ بھرتی کے باعٹ محکمہ تباہی کی طرف گامزن ہے، جو ملازمیں بھرتی ہوئے ہیں وہ محکمے میں کام کرنے کے بجائے سیاسی رہنمائوں کے بنگلوں پر کام کر رہے ہیں اور دفتر میں کام کرنے کیلئے راضی نہیں ہے. ملازم کوٹہ پر عمل کیا جائے اور سیاسی بھرتی بند کر کے محکمے کو تباہ و برباد ہونے سے بچایا جائے.
…………………………………..

Daily Askar

Comments are closed.