پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے تمام ٹیموں کی اسکورٹنی اور آل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپین شپ ٹورنا منٹ2023 نارتھ برادرزفٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے تمام ٹیموں کی اسکورٹنی اور آل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپین شپ ٹورنا منٹ2023
نارتھ برادرزفٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا
دوسرےمیچ میں نیشنل سوکرفٹبال اکیڈمی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

کرا چی ( 16جولائی 2023 ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے تمام ٹیموں کی اسکورٹنی اورآل پاکستان ڈسٹرکٹ چیمپین شپ ٹورنامنٹ 2023 جو کہ سیکسٹن اسٹارفٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے سرسبزوشاداب فٹبال گراؤنڈ پرجاری ڈسٹرکٹ چیمپین شپ میں نارتھ برادرز فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی نے اپنی ٹیم کی اسکورٹنی مکمل کی اوربعد ازاں نا رتھ برادرز فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے میچ میں نیشنل سوکر فٹبال اکیڈمی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی نے بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اس موقع پر پاکستان انڈر 19 کے سابق کوچ ناصر اسماعیل،سابق ڈسٹرکٹ سینٹرل سیکریٹری سلیم پٹنی، سیکریٹری نارتھ برادرز فٹبال کلب محمد یوسف خان اوردیگربھی موجود تھے۔ اس میچ کو سوپروائزانٹرنیشنل ریفری بابر نسیم، محمد رفیق،صابر بلوچ اوران کے ہمراہ میچ کمشنر کے فرائض شوکت نے سرانجام دی۔

Daily Askar

Comments are closed.