دیہاتیوں کا پولیس اور بااثر افراد کے خؒاف ڈی پی سی ایل کے باہر انصاف کیلئے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاکر نعرے لگاکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 

 

لاڑکانہ (نمائندہ عسکر انٹرنیشنل): دیہاتیوں کا پولیس اور بااثر افراد کے خؒاف ڈی پی سی ایل کے باہر انصاف کیلئے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاکر نعرے لگاکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن ڈوکری کے گائوں سونہری کے مکین خواتین، بچوں اور مرد حضرات نے غلام عباس جونیجو کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے باہر ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاکر سخت نعرے بلند کرتے ہوئے ڈوکری خواہ یونیورسٹی پولیس اوربااثر افراد کے خلاف احتجاجی مثاہرہ کیا اور کہا کہ بیس جون 2023ع کو سونہری گائوں کے 09 سالا بچہ پانی کے تالاب میں نہا رہے تھے کہ وہ اچانک ڈوب کر مر گیا، وہ ایک حاثہ تھا لیکن فوت ہونے والے بچے کے ورثائو نے اس بچے کو قتل قرار دے کر ہم اور ہماری اولاد پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا، اور پولیس نے بلہ تفتیش کرنے کے میرے بیٹے صاحب جونیجو کو گرفتار کرکے اس پر وحشیانہ تشدد کیا ہے، جو کہ بے گناہ اور بے قصور ہے، پولیس اباثر افراد گفتار جونیجو، معشوق ڈیرو، گل محمد جونیجو اور دیگر ہمارے اوپر دبائو ڈال رہے ہیں، اور مختلف طریقوں سے تنگ اور پریشان کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے نتائج بھھگتمے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، ان بااثر افراد کے کہنے پر پولیس نے میرے بیٹے امجد جونیجو، ضعیف غلام سرور کو گرفتار کرکے گم کردیا ہے، انہوں نے ڈی آئی جی پی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے درخواست کی کہ وہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکر ہمیں انصاف فراہم کریں۔

Daily Askar

Comments are closed.