شانگلہ میں بجلی کی بدترین بندش، دورانیہ12 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔
شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں بجلی کی بدترین بندش، دورانیہ12 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں بھی عوام کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں،گزشتہ کئی ہفتوں سے ہر ایک گھنٹے بعد دو اور تین گھنٹے بجلی بندش کے بعد پور اپورا دن بجلی بندش شروع ہوگئی ہیں،گرمیوں کے موسم میں شانگلہ جیسے علاقوں کے خوڑوں میں پانی کا بہاؤ کم ہوجاتا ہیں جس سے مقامی پن بجلی گھر میں ناکارہ ہوجاتے ہیں۔گزشتہ دو دنوں سے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہراور بجلی بندش نے علاقہ مکینوں کی زندگی عذاب بنا دی۔ مشیر وزیر اعظم اور لیگی صدر امیر مقام کے آبائی حلقے میں واپڈا بجلی کی صورتحال انتہائی ناساز ہونے کے بعد علاقہ مکینوں کاشدید احتجاج۔سوشل میڈیا پر امیرمقام،ڈاکٹر عباد پر برس پڑے،شانگلہ سے ووٹ لینے والے اس علاقے کی نمائندگی کے اہلیت نہیں رکھتے۔بجلی،انٹرنیٹ کا حال انتہائی خراب ہیں۔ انجمن تاجران ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مسلسل بندش کے خلاف احتجاج پر مشاورت کی جارہی ہیں۔ شانگلہ سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرتا ہے جبکہ اس کی کل طلب پانچ میگاواٹ تک ہے تاہم اس صورتحال میں شانگلہ میں بجلی صورتحال انتہائی خراب ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بجلی بند کی جاتی ہے جبکہ شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر پوری اور مضافاتی علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے کم ولٹیج سے بجلی کی انکھ مچولی جاری ہیں جس کے بعد مکمل طور پر بجلی بند کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے وہاں دوسری طرف گرمی کی شدت میں بھی اضافے کے بعد بجلی پر چلنے والے کاروبار مکمل طور پر ٹھپ اور ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔۔
Comments are closed.