شانگلہ کے پانچ سو سے زائد سیکنڈ شفٹ اساتذہ تنخواہوں سے محروم،چھ ماہ کی تنخواہ نہ مل سکی،دیگر اساتذہ کی طرح سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی سروس سٹرکچر،تنخواہوں میں اضافہ،تنخواہ ہرماہ بینک اکاونٹس کے زریعے کرنے اور تمام تر بقایہ جات کی فوری ادائیگی سمیت موسم گرما اورسرما میں بھی تنخواہیں دینے کا مطالبہ۔

 

شانگلہ(ابرارحسین سے)شانگلہ کے پانچ سو سے زائد سیکنڈ شفٹ اساتذہ تنخواہوں سے محروم،چھ ماہ کی تنخواہ نہ مل سکی،دیگر اساتذہ کی طرح سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی سروس سٹرکچر،تنخواہوں میں اضافہ،تنخواہ ہرماہ بینک اکاونٹس کے زریعے کرنے اور تمام تر بقایہ جات کی فوری ادائیگی سمیت موسم گرما اورسرما میں بھی تنخواہیں دینے کا مطالبہ۔سیکنڈ شفٹ اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں اتوار کے روز جی سی ایم ایچ سکول الپوری میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکنڈ شفٹ اساتذہ کے صدرابدالی خان،جنرل سیکرٹری واجد علی، فنانس سیکرٹری عبیداللہ،حسین شاہ،عابد علی،شریف اللہ سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حکومت سے ان کے جائز مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں سیکنڈ شفٹ اساتذہ کے عہدداران نے کہا کہ سیکنڈ شفٹ اساتذہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکولوں میں یہ اساتذہ انتہائی لگن و محنت سے طلبہ کو پڑھارہے ہیں مگر اس کے بدلے صرف ان کی حق تلفی اور مسلسل نظرانداز کیا جارہاہے جس کی وجہ سے ان پانچ سو سے زائد گریجوئٹ سیکنڈشفٹ نوجوان اساتذہ کی حوصلہ شکنی ہورہی ہیں جوقبول نہیں اور ان کے ساتھ زادتی اور ظلم ہیں۔سیکنڈ شفٹ اساتذہ دیگر اساتذہ سے کم نہیں وہ زیادہ لگن سے پڑھاتے ہے لہزا ان کی مطالبات کو تسلیم کیا جائیں۔ ان سیکنڈ شفٹ اساتذہ نے حکومت سے مطالبات کئے ہیں کہ ان کے جتنے بھی بقایاجات ہیں فی الفور ریلیز کی جائیں،گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں کی تنخواہیں ہمیں دی جائیں،قانون کے مطابق ہمارے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیں۔اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم ڈبل شفٹ سکولز کے اساتذہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گئے۔میٹنگ میں ایس ایس ٹی اساتذہ پر پشاور میں ظالمانہ رویے، تشدد اورشیلنگ کی پرزور مذمت کی گئی اور یقین دلایاگیا کی ہم اپنے اساتذہ کے ساتھ شانی بشانہ کھڑے ہیں

Daily Askar

Comments are closed.