پشاور(ایم-الیاس): ریسکیو 1122 نوشہرہ رشكئی ریسکیو اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح بدست سیکرٹری ریلیف،ری ہبیلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ خیبر پختون خواہ عبدالباسط ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب اور سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے کیا افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن ریسکیو 1122 ناصر خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان عمران خان ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بونیر ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کاشف خٹک، ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے شرکت کی جبکہ لوکل کمیونٹی کے گراں قدر مشران سمیت ریسکیو 1122 کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ریسکیو 1122 رشکئی سٹیشن افتتاح کے موقع پر ریسکیو1122 کے چاق و چوبند دستے نے مہمان گرامی کو سلامی پیش کی- اور ریسکیو 1122 نوشہرہ کی جانب سے لگائے گئے فائر میڈیکل اور ڈیزاسٹر کے تمام سٹالز پر سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی اور ریسکیو 1122 اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی معیار کی آلات کے استعمال کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی اس موقع پر سیکرٹری ریلیف،ری ہیبیلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ عبدالباسط نےکہا کہ ریسکیو1122 صوبے میں ہونے والے کسی بھی قدرتی اور ناگہانی آفات کے دوران بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کررہاہے۔ ریسکیو1122 کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے صوبائی حکومت اس کا دائرہ کار صوبے بھر میں روز بروز پھیلا رہی ہے اور اس ضمن میں تمام تر وسائل بھی فراہم کیے جارہے ہیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ خطیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور ضلع بھر میں ریسکیو 1122 کے کارکردگی پر سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ اور ریسکیو 1122 کے جوانوں کے خدمات کو سراہا-
Comments are closed.