ورلڈکپ؛ تاریخی ٹرافی تاج محل پہنچ گئی

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی بھارت کے تاریخی شہر آگرہ میں تاج محل کے سامنے پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹرافی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو آگاہ کیا کہ ورلڈکپ آنے میں صرف 50 روز باقی رہ گئے ہیں۔

بھارت پہلی بار ورلڈکپ کے تمام میچز کی میزبانی کررہا ہے اور 10 مقامات پر میچز کھیلیں جائیں گے۔

5 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس عالمی میلے کےمیچز دیکھنے کے خواہش مند 25 اگست سے اپنے پسندیدہ میچز کی ٹکٹس خرید سکیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان 14 اکتوبر کو احمد آباد میں رکھا گیا ہے، جس کے لیے ٹکٹس کی بکنگ 3 ستمبر سے اوپن ہوگی۔

Daily Askar

Comments are closed.