پاک یو کے آرٹ و کلچر کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا، لارڈ پیٹر

2

کراچی ( ) کریسنٹ آرٹ گیلری کراچی کے اعزاز میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے آرٹ کے فروغ میں خدمات پر سرٹیفکیٹ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ۔ تفصیلات کے مطابق لارڈ قربان حسین، لارڈ پیٹر نے کریسنٹ آرٹ گیلری کے چیئرمین ناصر جاوید، چیف ایگزیکٹر سمیر ناصر اور کیوریٹر سدرہ ناصر کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں ظہرانہ دیا اور چیف ایگزیکٹو سمیر ناصر کو سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ اس موقع پر لارڈ پیٹرہین نے کہا کہ برطانیہ آرٹ لوورز کا ملک ہے۔ پاک برطانیہ آرٹ و کلچر کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان آرٹسٹوں کے وفود کا تبادلہ اور آرٹ شو اس سلسلے میں معاون ثابت ہوں گے۔ ای ڈی ملی بینڈ نے کہا کہ پاکستانی آرٹسٹ انتہائی باصلاحیت ہیں۔ ان کا آرٹ ورک انتہائی منفرد ہے۔ تاریخ پر مبنی پینٹنگ اپنی ایک الگ شناخت رکھتی ہیں۔ پاکستان اور یوکے میں آرٹسٹوں کے قدردان ہیں۔ علاوہ ازیں وفد نے سابق لیبر رہنما ای ڈی ملی بینڈ اور لارڈ پیٹر ہین، آرٹ ہسٹورین الیکا رچرڈسن سے بھی ملاقات کی اور آرٹ و کلچر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ای ڈی ملی بینڈ اور الیکا رچرڈسن نے کریسنٹ آرٹ گیلری کی آرٹ کی ترقی کیلئے اقدامات پر کہا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تواتر کے ساتھ آرٹ شو کا انعقاد قابلِ ستائش ہے۔ ایگزیبشن کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وفد اور میزبانوں کے درمیان پینٹنگ اور سرٹیفکیٹ کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.