وڈھ میں فریقین کی گولہ باری اور فائرنگ، گولے آبادی میں گرنے لگے، ایک شخص جاں بحق

0

وڈھ میں سیز فائر کے خاتمے کے بعد ایک بار بھر جنگ شروع۔ بدھ کے دن مختلف اوقات میں فریقین ایک دوسرے پر گولہ باری اور فائرنگ کررہے ہیں، تازہ گولہ باری سے وڈھ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 2 گولے آکر گرے ایک گولہ خالی آبادی جبکہ ایک گولہ اسپتال کی دیوار میں لگا جس سے دیوار کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ باڈری میں لڑائی سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عبداللہ بارانزئی مینگل کے نام سے ہوئی۔ اس وقت وڈھ بازار، گورستانی سینگوٹ، حبیب ہوٹل، پمپ ایریا سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک گھنٹے سے بھاری ہتھیاروں سے دو طرفہ شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری، مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.