کوئٹہ (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءچیف آف جھالاوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ وفاق اور چاروں صوبوں میں اب تک نگراں حکومتوں میں پیپلز پارٹی کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کےلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کردہ نام پر عمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ھ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم اور اکثریتی نگراں وزراءکا تعلق باپ پارٹی ہے، پنجاب میں نگراں مسلم لیگ(ن)، خیبر پختونخواءمیں گورنر اور نگراں وزیر اعلیٰ جمعیت علماءاسلام کے حمایت یافتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر کا تعلق ایم کیو ایم اور بلوچستان کے گورنر کا تعلق بی این پی سے ہے بلوچستان کے سابق اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 5ہونے کے باوجود اپوزیشن نے نظرانداز رکھا، ملک کے اہم سیاسی جماعتوں کو نظرانداز کرنے نگراں حکومتوں پر بہت سے تحفظات پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیپلز پارٹی سے ہونا چاہئے جو اس کا حق ہے پیپلز پارٹی اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
Comments are closed.