دالبندین (این این آئی) دالبندین انتظامیہ کی جانب سے سستی چینی کی فراہمی میں بھگدڑ، لیویز اہلکاروں کی معزز لوگوں، صحافیوں سے بدتمیزی، موبائل توڑنے کی کوشش، انتظامیہ کی جانب سے سستی چینی فراہمی کا خیر مقدم، لیویز اہلکاروں کی رویے کی مذمت۔ ڈی سی چاغی سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔دالبندین انتظامیہ کی جانب سے اسمگلنگ کی کوشش میں پکڑی گئی چینی دالبندین میں نیلام کردی گئی نیلامی کے دوران رش اور بھگدڑ میں کوئٹہ نوشکی اور خاران سے لائے گئے کیو آر ایف فورس کے اہلکاروں کا معزز لوگوں کے ساتھ ہاتھاپائی کوریج کرنے کے دوران اور چینی دکانداروں کو فراہمی کی نشاندہی پر اہلکار صحافی کی موبائل چین کر توڑنے کی کوشش کی گئی ۔سستی چینی کا فائدہ اکثر دکانداروں نے حاصل کیا اور اکثر لوگ دس دس بوری چینی لینے میں کامیاب جبکہ معزز لوگ دیکھتے ہی رہ گئے ،عوام الناس نے ڈی سی چاغی سے لیویز اہلکاروں کی رویے کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.