نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بلوچی ادب کے نامور شاعر قاضی مبارک کی رحلت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قاضی مبارک بلوچی ادب کے عظیم شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان تھے جن کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا میر علی مردان خان ڈومکی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
Comments are closed.