58ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب. ترجمان پاک فضائیہ
گریجویشن تقریب ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس (ACE) میں منعقد۔ ترجمان پاک فضائیہ
ائیر مارشل عبدالمعید خان، ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (ائیر ڈیفنس) کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔ ترجمان پاک فضائیہ
فارغ التحصیل ہونے والےافسران سے خطاب میں مہمان خصوصی کی جانب سے کورس کی اہمیت اور اب انکے کندھوں پر آنے والی نئی مستقبل کی ذمہ داریوں کا احاطہ۔ ترجمان پاک فضائیہ
ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس میں افسران کی تربیت کے لیئے عصر حاضر کے خطرات کی ایک حقیقت پسندانہ شبیہ پیش کی گئی۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان
کورس سے فارغ التحصیل ہونے والے افسران، بطور جنگی کمانڈر، پاک فضائیہ میں ایک اعلیٰ درجے پر فائز ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر ڈیفنس
اس کورس میں شریک افسران کی کامیابی انکی غیر معمولی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان
ائیر مارشل عبدالمعید خان کی جانب سے کورس کی کامیاب تکمیل، شریک افسران کے کیریئر کا ایک انتہائی اہم لمحہ قرار۔ ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف
کورس گریجویٹس کو ایک غیر متزلزل عزم کے ساتھ عصرحاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تربیت دی گئی۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان
مہمان خصوصی کی کمبیٹ کمانڈرز کورس سے فارغ التحصیل افسران کے اہم کردار، قومی سلامتی اور فضائی حدود کے تحفظ میں انکے کردار پر گفتگو۔ ترجمان پاک فضائیہ
مہمان خصوصی کا کورس کے شرکاء سے اپنی تربیت اور مہارت سے استفادہ کرکے انکے اختیار میں دیئے گئے جدید ترین آلات و ہتھیاروں کو مؤثر طریقے سے بروئےکار لانے پر زور۔ ترجمان پاک فضائیہ
قوم آپ کو ملکی دفاع کے ایک ہراول دستے کے طور پر دیکھتی ہے۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان
افسران کے لیئے یہ ضروری ہے کہ وہ چوکس، ماحول کے مطابق ڈھلنے اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان
مہمان خصوصی کی جانب سے ادارے کے اساتذہ کی زبردست کاوشوں کو خراج تحسین۔ ترجمان پاک فضائیہ
ائیر مارشل عبدالمعید خان کا ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس میں تمام درسگاہوں کی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ تربیت کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار۔ ترجمان پاک فضائیہ
مہمانِ خصوصی کی جانب سے کورس کے اختتام پر فارغ التحصیل ہونے والے افسران میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم۔ ترجمان پاک فضائیہ
لڑاکا پائلٹس میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈر رانا احسن اشفاق نے حاصل کی۔ ترجمان پاک فضائیہ
کمبیٹ کنٹرولرز میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس ٹرافی سکواڈرن لیڈر جنید احمد نے اپنے نام کی۔ ترجمان پاک فضائیہ
Comments are closed.