ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فیمل بلقس سلیمان سمیت ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عبدالوہاب ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر پسنی و اورماڑہ،ای ایس پی یونیسیف کے عادل نودیزئی آر ٹی ایس ایم کے ساجد بلوچ سی پی ڈی کے سقر ناصر سوشل ویلفیر آفیسر عبیداللہ این سی ایچ ڈی کے مولابخش حبیب این آر ایس پی کے پیرجان و پرائیویٹ اسکول ایسوسیئشن کے نمائندے عبدالطیف سمیت مختلف اسکولوں کے سربراہا نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل سے آگا کیا اور ضلع کے تعلیمی اداروں کو مزید بہتر بنانے سے متعلق تجاویز بھی پیش کیے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تعلیمی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے ھم سب نے تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے کی کوشش کرنے چاہیے اور تعلیم کے میدان میں کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع گوادر کے تعلیمی نظام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے جو اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں انکے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ سکولوں کی حالت زار کو بہتر بنایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکار اساتذہ کو ایک تعلیم یافتہ قوم پیدا کرنے کی تنخوا دے رہی ہے اگر اساتذہ فرض منصفی کی ادائیگی میں غفلت برت کر مستقبل کے معماروں کی زندگیاں نہ بنا سکی تو وہ اساتذہ تنخوا اور رعایت کا مستحق نہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.