چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ 2023 فٹبال ٹورنامنٹ بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کوئٹہ کلبوں کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز سردار یار محمد خان بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں ایک میچ گرین سریاب فٹبال کلب کوئٹہ بمقابلہ ستارہ بلوچستان فٹبال کلب کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا مقررہ وقت تک یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پلینٹی ککس کے ذریعے ہوا اس طرح یہ میچ ستارہ بلوچستان فٹبال کلب کوئٹہ نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت کر آل پاکستان سی ایم بلوچستان گولڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں بھی ایک میچ پاک بلوچ فٹبال کلب کوئٹہ بمقابلہ مسلم کلب کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا اس طرح یہ میچ پاک بلوچ فٹبال کلب کوئٹہ نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر آل پاکستان سی ایم بلوچستان گولڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
Comments are closed.